اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام پانچ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجائے گا۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ، اسیٹیٹ بنک کے ذمہ واجب الادا زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری ، مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری اور وزارت داخلہ غیرممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کےناموں کی منظوری بھی دے گی جبکہ قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد
اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے شاہدخاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پرپاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔