جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفرگوندل ملازمت سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ایسوسی ایشن ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 23 ستمبر 2014 کو پولیس اورایف آئی اے کے اہلکاروں نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں