لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، مریم نواز، وفاقی وزیربرائے توانائی اویس لغاری، مشیرخزانہ مفتاع اسماعیل بھی موجود ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت چیف سیکرٹری پنجاب، پنجاب انرجی کمیشن سیکرٹری بھی موجود ہیں۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں اور اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبادلہ خیال کیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔