اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، 70 سال سےآزادی کی جنگ لڑنےوالوں کادرد سمجھتے ہیں ، اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کےتمام لیڈر کشمیر کے معاملے پر متفق ہیں اور رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم نے آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک میں بہت اختلافات ہیں لیکن کشمیرکازپرسب متفق ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیرسےمتعلق اپنےمؤقف سے پیچھےنہیں ہٹےگا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیرکے معاملے پر تمام جماعتیں اور قوم متحد ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، دل ان کیلئے دھڑکتے ہیں، پاکستان کےتمام لیڈر کشمیر کے معاملے پر متفق ہیں اوررہیں گے، کشمیری اکیلے نہیں پاکستان کی20کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایل اوسی پر پاکستانی شہری اور پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم متحد رہے تو کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،کشمیرمیں مسلمان بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 70سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والوں کا درد سمجھتے ہیں ، سی پیک آزاد کشمیر کی عوام کےلئےسنگ میل ثابت ہوگا، ایل اوسی پر بنکرز کی تعمیر کے لئے حکومت فنڈز مہیا کرے گی، جہاں ساری دنیا فیل ہوئی پاکستانی فوج نےفتح حاصل کی۔


مزید پڑھیں :  کشمیر کی ہرصورت حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیرانتخابات میں وفاقی حکومت نےکوئی مداخلت نہیں کی، نوازشریف نے کہا جو کشمیری عوام کا فیصلہ ہوگا قبول کرینگے، آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے جو وسائل چاہئے وہ فراہم کرینگے، مسئلہ کشمیر کےپرامن حل کیلئےکل بھی کوشاں تھے آج بھی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےعوام کوبہترگورننس دینا حکومت کی ذمےداری ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہنا بھی ہماری ذمے داری ہے، اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں