پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا گیا ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز پر قابو پالیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایمرجنگ پاکستان کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کے کھیلوں کے سامان کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے گیس اور بجلی کی کمی کے مسائل کو حل کیا، پاکستان میں کھیلوں کے سامان کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موٹرویز، ہائی ویز سمیت انفرا اسٹرکچر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا، خواجہ مسعود کے لیے ستارہ امتیاز کی سفارش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے سال 4 کروڑ فٹ بال برآمد کئے، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل بنیادوں پر کامیابی سے چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فاٹا میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، شاہد خاقان عباسی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ فاٹا میں ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو ختم کردیا گیا ہے، فاٹا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال اکتوبر میں کرائیں گے، اصلاحات کا نفاذ ہم سب کی خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا سے متعلق سیاسی جماعتیں مل کر منطقی نتیجے تک پہنچیں، اصلاحات پر تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے، اصلاحات کے لیے قوانین میں تبدیلی ایک ماہ میں کرنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں