اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدانے وطن کے لیے سب سے قیمتی اثاثے کی قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصرکے خلاف بہادر افواج کی خدمات قوم کبھی نہیں بھلاسکتی، پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دی ہے۔
شمالی وزیرستان حملہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ قوم کوشہید عبدالمعید اورشہید بشارت کی بہادری پرفخرہے، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلیوٹ کرتی ہے۔
شمالی وزیرستان حملہ: وزیردفاع کی مذمت
وزیردفاع نے بھی شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے شہدا کی بہادری اورجرت کوسلام اورلواحقین سے اظہارتعزیت کی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے جبکہ بزدلانہ کارروائیاں بہادرجوانوں کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں۔
وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے۔
شمالی وزیرستان حملہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے شمالی وزیرستان میں فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اظہاراورشہداکے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے کہا کہ ہمارےشہید ہماری قوم کے ہیرو ہیں۔
شمالی وزیرستان حملہ: آصف علی زرداری کی مذمت
سابق صدرآصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارا فسوس کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کونشانہ عبرت بنایا جائے۔
شمالی وزیرستان حملہ: گورنر بلوچستان کی مذمت
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے شمالی وزیرستان میں فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادرجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شمالی وزیرستان حملہ: وزیرداخلہ سندھ کی مذمت
وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نےشمالی وزیرستان میں فورسزپرحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسران وجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ شہداکے ورثا کےغم میں قوم برابرکی شریک ہے۔
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔