جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لوگ جتنا زیادہ ٹیکس دینگے اتنا پیسہ قوم پر لگایا جائےگا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری اٹھانا ہوتی ہے، اسی لئے حکومت لوگوں کی مدد کررہی ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، یورپ ملکوں میں ہمیں اسلام نظر آتا ہے کیونکہ وہاں انصاف ہے اور میرٹ پر عملدرآمد ہوتا ہے۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کا آغاز کرنے جارہا ہوں، جس میں ہمارے بچوں کو بتایا جائے گا کہ رسول ﷺ کی سیرت کیا تھی؟

اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصو لوں پر کھڑا کرنا تھا، اگر پاکستان کو آج عزت نہیں ملی تو اس کی وجہ صرف نظریہ سے ہٹ کر چلنا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت، فلاحی ریاست ریاست   مدینہ کے اصول ہیں،جس قوم میں انصاف نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے،ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا جبکہ قرآن میں غلاموں کو انسانوں کی طرح رکھنے کاحکم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ہم نے بجلی 5 روپے اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گھر انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے، گھر بنانا ہمارے ملک میں مشکل تھا، بینک پیسے والوں کو قرض دیتا تھا، اب حکومت بینکوں کو سبسڈی دے کر عوام کو فائدہ دے رہی ہے، 45 لاکھ خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے کے قرضے دیں گے تاکہ عوام اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں