بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت کو سفارتی محاذ پر کشمیری ہی پچھاڑسکتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم بے نقاب کرنے کے لیے کشمیری اپنا بھرپور کردار ادا کریں، بھارت کو سفارتی محاذ پر کشمیری ہی پچھاڑ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ  غیر ملکی سفارت کار سری نگر جاکر بھارت کا اصلی چہرہ دیکھیں وہاں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم بے نقاب کرنے کے لیے کشمیریوں کو خود آنا ہوگا، اگر ہم نے مسمم ارادہ کرلیا تو بھارت کو سفارتی محاذ پر پچھاڑنے کے لیے کشمیری ہی کافی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے منتخب کردہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے عدالتوں کا احترام کرتی آئی ہے ہم اداروں کی تضحیک کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ، پاکستان کے احتسابی قانون میں بہتری کی گنجائش ہے جس کے لیے قانون سازی کریں گے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی تشکیل عدالتوں میں نہیں ہوتی اس لیے انہیں کسی حکم پر ختم بھی نہیں کیا جاسکتا، اقتدار میں لانے اور نکالنے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں