اسلام آباد: چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے پیمراملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کانوٹس لے لیا۔
پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ملازمین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریاستی امور میں خرابیاں پیدا کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ملازمین کے جان و مال کے تحفیظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔
- Advertisement -
پڑھیں: پیمرا کو دھمکیاں ‘ چیئرمین پیمرا نے کال میڈیا پرچلادی
یاد رہے کچھ روز قبل چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیمرا ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہوں نے ایک مبینہ آڈیو کال بھی جاری کی جس میں نامعلوم شخص انہیں دھکمیاں دے رہا تھا۔