اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔
آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیاگیا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے،جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئےسربکف ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2022
انہوں نے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کے لیے سربکف ہیں۔
یاد رہے کہ 2 فروری کی رات دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے۔
پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے
بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز کیے جس کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔