منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ کے لیے 50 ہزار روپے فی خاندان امداد کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے فی خاندان 50 ہزار روپے کی مالی امداد کااعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اس مد میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے 500 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جو دس ہزار خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان نے وزارت سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت کو سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی فہرست اور مکمل تفصیلات جمع کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ان کے مسائل کے حل اور رقوم کی تقسیم میں آسانی ہو۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے حصول کے لیے مقیم ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے بے یارو مددگار پھنسے ہوئے ہیں یہ افراد مختلف کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہے تھے جنہیں نہ تو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں بلکہ قیام و طعام کی نامناسب سہولیات کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے اور پرسان حال کے نہ ہونے کے باعث کئی ملازمین ذہنی کوفت اور اذیت کا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں جب کہ کچھ ملازمین بیمار ہیں جن کو طبی امداد بھی نہیں مل پا رہی جب کہ ان ملازمین کے سفری دستاویزات بھی سعودی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں