تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیراعظم کا سولرانرجی پر سیلز ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سولر انرجی پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سولرانرجی پر جو 17 فیصد سیلزٹیکس لگا ہےاس کو فوری واپس لیں مفتاح اسماعیل صاحب آپ اعلان کریں فوری سولرپرٹیکس واپس لیں۔

تقریب میں موجود وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کو حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے کہہ دیا تو بس اعلان ہو گیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تیل گیس پر 20 ارب ڈالر خرچ کرنےکا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں متبادل توانائی سولرانرجی کی طرف جانا ہو گا پاکستان کو گرین انرجی کی طرف جانا ہو گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں سولرانرجی پر جانے کے اقدامات کرتےتوسلیوٹ کرتا ساڑھے3سال ایک دھیلے کی سبسڈی نہیں دی آخری ماہ میں سبسڈی کی بھرمار کر گئے ہمیں سولر اور ونڈپاور پر تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔

Comments

- Advertisement -