جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

نجکاری پر توجہ ہے، جلد دیگر شعبوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے نجکاری پر توجہ دے رہے ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری ہماری اولین ترجیح ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ہم ایک ہفتے میں  بہت جلد دیگر شعبوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات کیلئے کام کررہی ہے، جمہوریت میں مثبت رویے کیساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاری پاکستان لائی جاسکے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 5 سے 6 دہائیوں میں پاکستان سے لوگ یورپ جاکر سیٹل ہوئے، اداروں سے رینیو نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، ٹیکس سے اسکول، ڈیفنس کی ریکوائرمنٹ پوری کرنا اسپتال بنانا میرا کام ہے، بزنس کرنا میرا کام نہیں ہے۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف خود بھی کراچی اور لاہور میں تاجروں سے ملے تھے، جہاں جہاں لگتا ہے ڈومیسٹک انویسٹرز کو آنا چاہے ہم ویلکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان ویلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جاریا ہے، آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کیساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر پہنچ چکے ہیں، تجارتی معاہدوں پر جلد دستخط ہوجائیں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فنی تربیت کے پروگرام بھی شروع  کئے جائیں گے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرام پر کام ہورہا ہے، اگلے 10 سال 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں