ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 4 مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی، تنخواہ میں 15فیصد اضافے کیلئے71.59 بلین درکار ہوں گے۔

- Advertisement -

بعد ازاں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی تاہم وزارت خزانہ کی 10 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مستردکی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایڈہاک الاؤنسزبھی بنیادی تنخواہ میں شامل کرنےکی منظوری دے دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں