اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی تاکوئٹہ تاچمن شاہراہ ایکسپریس وے منصوبے میں اپ گریڈ کی منظوری دے دی، عاصم سلیم باجوہ نے کہا شاہراہ کی اپ گریڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ تقرری کااشتہار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی تاکوئٹہ تاچمن شاہراہ ایکسپریس وے منصوبے میں اپ گریڈ کی منظوری دے دی ہے، شاہراہ کی اپ گریڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ تقرری کااشتہار دیدیا گیا۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 790 کلومیٹر طویل شاہراہ ابتر حالت میں ہونے سے حادثات ہوتے ہیں، ماضی میں نظرانداز کیے گئے لوگوں پر مکمل توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
Earlier neglected areas:PM approved in principle, upgrading Kci-Qta-Chaman Road to Expressway:Here is Ad for hiring consultant for feasibility study (BOT).Balochistan’s (790km) most frequented road,highest accidents due to condition, peoples’ pressing need #PakistanMovingForward pic.twitter.com/GAPhiHuCnW
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 23, 2020
گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا، 18 بارڈر مارکیٹس میں سے 3 کو پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کر لیا گیا،بلوچستان میں مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،خیبرپختونخوامیں شہیدآنودان میں بارڈرمارکیٹ کھولی جائی گی۔