اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بےمثال ہے، عارف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر پاکستان اولمپک ایویسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں گیمز کرانے میں مدد دی، جبکہ وزیراعظم کا گیمز کے حوالے سے تعاون کا یقین دلانا بے مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف حسین نے ساوتھ ایشین گیمز کے حوالے سے کیا،، انہوں نے بتایا کہ ساوتھ ایشین گیمز کےلیے وزیراعظم کو بریفنگ حوصلہ افزا رہی، وزیر اعظم کا گیمز کے حوالے سےتعاون کا یقین دلانا بےمثال ہے۔

عارف حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے گیمز کرانے اور پاکستان کا امیج سامنے لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں گیمز کرانے میں مدد دی اور اب بھی ساتھ ہوگا، لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالہ ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں گیمز کی تجویز کوسراہا گیا۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئندہ ہفتے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سے اجلاس میں مزید بات ہوگی۔

عارف حسین کا کہنا تھا کہ گیمز مارچ 2023 میں کرانے کا ارادہ ہے، براڈ کاسٹنگ اور اسپانسر شپ سے بڑی رقم اکٹھی کی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوگا، پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں