جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی 20 لیگ کا درجہ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی20لیگ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نے بھارت کی چیخیں نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی ایل کوٹی20لیگ کادرجہ دینے کابھی اعلان کردیا اور حکام کوکرکٹ اکیڈمی کےانتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر سےشہریار آفریدی اور شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا، شاہد آفریدی نے کہاکہ آزادکشمیر کےنوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے، میں ہروقت کشمیرکےنوجوانوں کیلئےدستیاب ہوں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی سے دنیا میں مثبت پیٖغام گیا۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ آوزیراعظم پاکستان کاوزیراعظم آزادکشمیرپربھرپوراعتمادہے، آزادکشمیرحکومت کیلئےوفاق تمام وسائل مہیا کرے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نےشاہد آفریدی کوآزادکشمیرآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا آپ کے آباؤاجدادنےآزادکشمیرکیلئے جانوں کی قربانیاں دیں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نےبھارت کی چیخیں نکال دیں، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے بھارت کی چیخیں نکلیں۔

سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیرپریمیئرلیگ سےمقبوضہ کشمیرکےلوگوں کواچھا پیغام ملا، دنیا نےدیکھاآزاد کشمیر امن کا قلعہ ہے، شاہد آفریدی کی آزاد کشمیر میں کرکٹ کےلیے بڑی خدمات ہیں، پہلی کرکٹ اکیڈمی کا نام شاہد آفریدی رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں