منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ریاست میں 30سال سےبلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، اگلے چھ ماہ بعد الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں میں کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کراسکے، بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے انتخابی منشور کا حصہ رہا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے5اجلاس منعقد کیے، ہمارے تیار کردہ مسودے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے ہمیں ہدایات دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدلیہ کی شکر گزار ہیں، عدالتی ہدایت کے مطابق 6ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال مئی کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، اختیارات کو گراس روٹ لیول تک منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتساب بلاتفریق اورانصاف کی فراہمی یکساں ہوگی، احتساب کے عمل سے اپنے پرائے سب گزریں گے۔ آزاد کشمیر گزشتہ کئی سالوں سے محرومیوں کا شکار ہے، عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں