مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا آئندہ ہونے والا اجلاس خوش آئند ہوگا.
ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق حیدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا. وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ابھی تک کسی نے اجلاس کی مخالفت نہیں کی.
فاروق حیدر کے مطابق کشمیر کی صورت حال سے متعلق یہ اجلاس ایک مثبت پیش رفت ہے، دنیا نے مسئلہ کشمیر کا نوٹس لے لیا ہے.
وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ دنیا کو پتا چل گیا، جدید ہٹلرمودی کے اقدامات خطے کے لئے خطرناک ہیں.
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ سلامتی کونسل مسئلے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے گی اور کشمیریوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے گی.
مزید پڑھیں: اگر کشمیریوں کے ساتھ کوئی نہ ہوا، تب بھی وہ اپنی جنگ لڑیں گے: شیخ رشید
خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کا مسلسل گیارہواں روز ہے، جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کی صورت اختیار کرگئی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔
نہتے اور آزادی کی آواز اٹھانے والے حریت پسند کشمیریوں کے لیے جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کی صورت اختیار کرگئی کیونکہ مسلسل کرفیو کے باعث وہاں اشیائے خوردونوش، ادویات سمیت غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔