اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، راجہ فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ امریکا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے فرینڈز آف کشمیر کے تحت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔

راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر کلسٹر بموں کا استعمال کررہی ہے، بھارت کنٹرول لائن پر معصوم بچوں کو اسنائپر سے نشانہ بنارہا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی ادارہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج کو قتل عام کی کھلی اجازت ملی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے، راجہ فاروق حیدر

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے وہ انتہائی سنگین ہے، خطے کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم کیا ہوا تھا اور رواں ماہ پانچ اگست کو وہاں کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی کو بھارت کا ہی حصہ بنا ڈالا جس پر عالمی دنیا نے بھی شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث اشیائے خردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، جبکہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی ، ریڈیو سروسز بھی بند ہیں ، صحافیوں کے داخلے پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں