جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہید بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دختر مشرق اور عالم اسلام کی پہلی وزیراعظم کا اعزاز پانے والے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اکیس جون انیس سو ترپن کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو کے گھر ننھی پری نے آمد ہوئی، جس کا نام والد نے اپنی بہن کی نسبت سے بے نظیر رکھا۔ ذوالفقار علی بھٹو اپنی لاڈلی کو پنکی کہہ کر پکارتے تھے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول کراچی میں حاصل کی اور پندرہ سال کی عمر میں اولیول کا امتحان پاس کیا،اپریل انیس تہتر میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی سےسیاسیات میں ایم اے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر بھٹو کے بارے میں دلچسپ حقائق

شہید بینظیر بھٹو اپنے نام کی طرح ایک بے نظیر رہنما، بے مثال شخصیت کی مالک، باوقار ماں، اور ایک بہادر بیٹی تھیں، جنہیں کم عمری میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھنا پڑا۔

بی بی نے ابھی تعلیم مکمل ہی کی تھی کہ ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، والد کو پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو کو نظربندی اور جلاوطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔

انیس سو چھیاسی میں بینظیر بھٹو وطن واپس آئیں تو لاہور میں لاکھوں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، 1988 میں بے نظیر بھٹو تاریخ کی سب سے کم عمر اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، تاہم 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت برطرف کردی گئی۔Imageبے نظیر بھٹو 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچیں تو کراچی میں ان کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچیں تاہم 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، پہلے حملے کے ٹھیک 2 ماہ 9 دن بعد 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان پر دوسرا حملہ ہوا جس میں بی بی جانبر نہ ہوسکیں اور اپنی جان، جاں آفریں کے سپرد کر دی۔

محترمہ بے نظیربھٹو نے ملک کی وزیرِاعظم کے طور پر خواتین کیلئے بے شمار کام کیے، انہوں نے آئینِ پاکستان سے خواتین کے خلاف امتیازی قوانین ختم کرتے ہوئے ریاست میں انہیں مردوں کے برابر حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں