اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے آج قومی سلامتی اورسعودی عرب ایران تنازعے پرپاکستان کے کردارپر گفتگو کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیرخصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اورقومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ موجود تھے۔
اجلاس میں زیادہ ترسعودی عرب میں شیعہ عالم دین کی سزائےموت کے بعد پیدا ہونے والا سعودی ایران تنازعہ موضوع گفتگو رہا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر بھی دو روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں، درے کے دوران وہ وزیراعظم نواز شریف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔