ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے مختلف اشیاء درآمد کرنے کی تجویزمسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے کیڑے مار دوا، پولیو مہم کے لیے فنگر مارکر کی درآمد کی تجویز دی گئی تھی۔ کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے عالمی ادارہ خوراک کو کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس لے جانے کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عمار منظور کی تعیناتی، تنخواہ ومراعات کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این پی او کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایم پی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی کابینہ کے اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں