تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ترقی پذیرممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا نے ترقی پذیرممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ، ترقی پذیرممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 10ویں ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کروڑوں افراد مقروض اور لاکھوں افراد بےروزگارہوگئے جبکہ عالمی معیشت کوبہت نقصان پہنچا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے، ڈی ایٹ4سال سے مثبت کردار ادا کررہاہے، ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارمز فراہم کرنا ہوں گے ، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان سمیت دیگر منصوبے شروع کئے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی ملک تنہا کورونا جیسے چیلنجز کا سامنا نہیں کرسکتا ہے، دنیا کے ممالک کا ایک دوسرے کیساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گےاور ٹیکنالوجی دورمیں عالمی سپلائی چین کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

ترقی پذیرممالک کے حوالے سے وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا نے ترقی پذیرممالک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پرتوجہ دینا ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کیساتھ ہنر سکھانا ہوگا اور عالمی دنیا کو تجارت کے نئے مواقع پیداکرنا ہوں گے ، ٹیکنالوجی سے مزدوروں کی بے روزگاری کا خدشہ ہے، ان کا خیال رکھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کوکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 5نکاتی منصوبہ پہلے ہی دے چکاہوں، ترقی پذیر ممالک سے قرضے کا بوجھ ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Comments

- Advertisement -