اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ ملک میں کرکٹ کی بہتری ، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔