اسلام آباد: وزیر اعظم نے نیشنل ہائی وے منصوبوں کے لیے درآمدی سامان کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے منصوبوں کے لیے درآمدی سامان کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
سی پیک کے تحت این ایچ اے منصوبوں میں سامان کو ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔ فیصلے کے مطابق استثنیٰ سکھر، ملتان موٹر وے منصوبے کے لیے حاصل ہوگا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک کو انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے فنڈز کی ری لینڈنگ سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ گندم کی برآمد کے لیے وزارت خوراک کی تجویز کی منظوری بے دے دی گئی جس کے بعد حکومت پنجاب 15 لاکھ ٹن جبکہ سندھ 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کر سکے گا۔
ذرائع کے مطابق گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمد 30 جون 2018 تک مکمل کی جائے گی۔
اجلاس میں سرکاری یورنیورسٹی کو انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 113 سے استثنیٰ کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔