اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ہمیں دن رات کام کر کے آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام بنانا ہوگا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، ہمیں دن رات کام کر کے اس پروگرام کو آخری پروگرام بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آرہیڈکوارٹرزمیں اجلاس ہوا، وزیراعظم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، جو پروگرام طے ہوا اس کیلئے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نےدل لگی اورجاں فشانی سےاس پروگرام کیلئےکام کیا، ہم نے معیشت کو مستحکم کرنا ہے، ان تمام چیزوں کیلئے مشکل سفرطے کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ اسٹاف لیول ارینجمنٹ طے ہوا ہے، اب آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ منظوری دے گا، ان شااللہ یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ایثار و قربانی اورمحنت سے اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں، اس کےبعدترقی اورخوشحالی کا آغازہوگا، ہم نے تیزی سے اور سخت محنت کے ساتھ کام کرنا ہے۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماعی کاوشوں سےپاکستان ایک عظیم ملک بنےگا، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانا ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سے ہر چیز آسان ہوگئی ہے ، ٹیکس کا ایسا نظام وضع کیا جائے تاکہ نظام میں کمزوریاں دور ہوسکی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولتیں اور نہ دینے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنے ہیں، آپ اربوں کھربوں جمع کرتے ہیں لیکن دو چار ارب کیلئے ورلڈبینک کے پاس چلے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں