بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، ممبران کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پررجسٹرڈممبران کی تعداد 26 لاکھ 20 ہزار 687 تک جاپہنچی ہےجبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے سٹیزن پورٹل سے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ، پاکستان سٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 12 لاکھ شہریوں کا پاکستان سٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا جبکہ 5 لاکھ سےزائدشہریوں نے سٹیزن پورٹل سے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پررجسٹرڈممبران کی تعداد26  لاکھ 20 ہزار 687 تک جاپہنچی ہے جبکہ پورٹل پر اندراج شدہ شکایات کی تعداد 2007560 اور حل شدہ شکایات کی تعداد 1849658ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی875889شکایات میں سے817916 حل کی جا چکی ہیں، وفاق کی 699257 شکایات میں سے654941 شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کےپی میں 227194،سندھ میں124237 اور بلوچستان کی 16507 شکایات حل کی گئیں۔

سٹیزن پورٹل رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کیساتھ دنیا بھرمیں پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے جبکہ 147821 اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل کامؤثر استعمال کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں