اسلام آباد: وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی ، پورٹل پر92 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے۔
PM Citizen Portal application crosses mark of 1.5 mn users within 15 mths, with 92% resolution of public complaints. This result is unprecedented in Pak & I commend my team for bridging the gap between citizens & govt depts. This is actual citizens’ empowerment. #PCP #PMhazirHay
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020
2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم کی زبردست کامیابی
یاد رہے سال 2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے میں مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سال 2019 میں سٹیزن پورٹل پر 16 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔