تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طلائی تمغہ جیتنے پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد:صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف نے جیولین تھرو میں عالمی ریکارڈ بنانے اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمزمیں غیرمعمولی کارکردگی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے نیاریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کی، ارشد ندیم قوم کا فخراورہمارا قومی ہیروہے۔

مسلح افواج کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔

صدرمملکت ڈاکٹر عاف علوی کی جانب سے بھی پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی گئی ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں، طلائی تمغہ جیتنے پر آپ کوبہت بہت مبارک ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی ہے14اگست کو جشن آزادی میڈلز کے ساتھ منائیں گے، ارشد ندیم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ یمز میں ارشد ندیم کو جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح بیدار ہوتے ہی بہت خوشی کی خبر سنی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے ۔

Comments

- Advertisement -