اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہیچنے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید عثمان یوسف کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران اسکواڈرن لیڈر کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے راولپنڈی میں شہیدعثمان یوسف شہید کے والد اور اہلخانہ سےملاقات کی، ملاقات میں شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی ساتھ ہی بلند درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت کا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے، شہدا اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔