اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ایس ایل میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کے انعقاد اور شاندار کامیابی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا انشاللہ اگلاپورااپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، ان کے منیجر اور میرے دوست ویوین رچرڈ کو شاندارجیت پر مبارکباد دیتا ہوں، انشاللہ اگلا پورا اپی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اداروں، ٹیموں اور کراچی کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا، اللہ پاکستان کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آمین

مزید پڑھیں : پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی ، پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں