بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا محمد بن سلمان سے رابطہ، سعودی سالمیت کے عزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کر کے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی ‏سالمیت کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ‏دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ‏دیرینہ تعلقات مزیدمستحکم کرنےکاخواہاں ہیں۔ ‏

وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئےپاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ساتھ ہی ‏اکتوبر میں ہونے والی ماحولیات کانفرنس جدہ میں شرکت کی دعوت پرمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی امن کیلئےضروری ہے افغانستان کی تعمیرنوعالمی ‏برداری کی ذمہ داری ہے عالمی برداری کوافغان عوام اورمعیشت کی مددکرناہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری انسانی ضروریات پوری کرنےکیلئےافغان عوام کی مدد کرے افغانستان میں سیاسی ‏سمجھوتہ کیاجائے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے انسانی بحران نہ ہونے دینے کیلئےکام پر اتفاق کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں