منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا ترک صدر اور شاہ بحرین سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےترک صدر کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ترک قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فون کر کے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین کیساتھ برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔

شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں