جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا ماضی میں نظرانداز اہل افسران کو اہم عہدوں پرتعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں نظرانداز اہل افسران کو اہم عہدوں پرتعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خودمختاراداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے ماضی میں نظراندازاہل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خود مختاراداروں اورافسران سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سول سروس اصلاحات سےمتعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، جس میں خالی پوسٹوں اور خود مختار اداروں کے سربراہوں سے متعلق رپورٹ بھجوائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خود مختاراداروں اور ڈویژن میں کون کب سے تعینات اور تفصیلات فراہم کی گئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ میں کہا گیاخودمختاراداروں میں 50سےزائدپوسٹیں خالی ہیں۔

وزیراعظم اداروں میں قابل افسران تعینات کرکے بہتری کے خواہشمند ہیں اور وزارتوں اورخودمختاراداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے تعیناتیوں سے متعلق وزرا سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں اور جلد وزارتوں اور خودمختار اداروں میں نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں