اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 65سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کورہاکرنےکافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے لکھا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ 65سال سے زائد عمر کے ایسے قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں ان کی رہائی کے لیے پالیسی بنانے ہدایت کی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے پاکستان کی جانب کے ایک اور قدم بڑھایا ہے جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے۔
وزیراعظم کا فیصلہ کے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے نا کے طاقتور اور دولتمند
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 21, 2019
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد عوامی حلقوں سے حکومت پر دباؤ آ رہا تھا کہ عمر رسیدہ ، بیمار اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی اور صحت کی کوئی ٹھوس پالیسی بنائی جائے۔
اس حوالے سے حکام کو ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار اور ضعیف العمر افراد کی فہرستیں بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔