منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے سٹی اپارٹمنٹس سے متعلق آن لائن بریفنگ کے دوران بتایا کہ ساڑھے 8 ہزار کنال پر 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

ایس ایم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلےمیں 800 کنال اراضی پر 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے،رنگ روڈ اور ایل ڈی اے سٹی کے قریب ہونے سے بہترین لوکیشن ہے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے وزیراعظم کو بتایا کہ پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، جن کا رقبہ 650 مربع فٹ سے 2200 مربع فٹ تک ہوگا۔

انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ اپارٹمنٹ ڈھائی سے 3 سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے،ان اپارٹمنٹس کی قیمتیں کم آمدنی والے افراد کی پہنچ میں رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبے پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں