تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ایمانداری اور پرعزم انداز سے کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایمانداری اور پرُعزم انداز سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کو سراہتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 7 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے سخت آڈٹ اور انسداد منشیات کے اقدامات سے ہدف حاصل کیا، ایف بی آر کو ایمانداری اور پُرعزم انداز سےکام جاری رکھنا ہوگا۔

عمران خان کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایف بی آر ہیڈ آفس ٹیم کو ٹرانس فارمیشن پلان اور جدید نظام بنانے پر سراہتا ہوں، نظام جولائی سے پوری طرح کام شروع کردے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت سیکڑوں ارب کی اضافی ٹیکس وصولی کی جاسکے گی اور نظام سے جعلی چیزوں کی روک تھام اور قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکے گی۔

Comments

- Advertisement -