جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

لاہور میں طوفانی بارش : وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور وفاقی اداروں کو ضرورت پڑنے پر معاونت کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے طوفانی بارش پر پنجاب حکومت کو فوری اقدامات اور وزیراعلیٰ پنجاب کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ،میونسپل اور متعلقہ اداروں کےاشتراک کویقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ،وفاقی اداروں کو ضرورت پڑنے پرمعاونت کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو خبردار ،متبادل ٹریفک انتظامات،نکاسی آب کیلئےاقدامات یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں میں پیشگی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم ایز،ضلعی انتظامیہ کی معاونت فراہم کریں اور دیہی علاقوں میں شہریوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی، مال مویشیوں کوبچانےکےاقدامات کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی اربن فلڈنگ سے بچاؤکیلئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کئے جائیں اور تمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں