اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ملک کی ہر قسم کی پیداواری صلاحیت استعمال کرے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر میڈیکل سےمتعلقہ افراد کو ضرورت کا ہر سامان دیں اور بیرون ملک کمپنیوں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنی چیلنج کے حکام نے ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے 15 ہزار میڈیکل سوٹس پاکستان کو عطیہ کر دیے. چینی کمپنی نے میڈیکل گیئر کے لیے7 ہزار میٹر مخصوص کپڑا بھی دیا۔
چینی کمپنی روزانہ 25 ہزار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی پاکستان میں تیار کرے گی،ضروری سامان پاک آرمی کے تعاون سے آرڈیننس فیکٹری واہ میں تیار ہوگا۔
کرونا وائرس: علمائےکرام نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی
دوسری جانب کرونا وائرس سے متعلق علمائےکرام نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1106 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔