اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کی ہدایت کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں اسد عمر، خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔
وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ وفاق کے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی جائے، نئے منصوبوں کو جلد شروع کرنا اولین ترجیحات میں سے ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات.
ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، رکنِ قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل pic.twitter.com/RsvEB4MKKI
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) June 24, 2021
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے، وفاق این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی منتقلی کو یقینی بنارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے اہم مسائل وزیراعظم کے سامنے اٹھائے، خالد مقبول نے وزیراعظم خان سے گیس بحران پر مداخلت پر زور دیا۔
خالد مقبول صدیقی نے 21 روز کے لیے گیس کی فراہمی معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کرائیں 21 روز کے لیے گیس معطلی کا اعلان کیوں کیا گیا، ناقص حکمت عملی کے باعث بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔