اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بجلی بلوں کیلئے اسمارٹ میٹرنگ : صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے بجلی بلوں کیلئے اسمارٹ میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  کی زیرصدارت زرعی ٹیوب ویلز سولرآئیزیشن،بجلی چوری روک تھام پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیداکرنےکاسستا ترین ذریعہ ہے، شمسی توانائی کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کیلئےصوبوں کیساتھ مل کرکام کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سےمشاورت کےبعدجامع حکمت عملی ترتیب دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری روک تھام کےاقدامات مزیدبہتربنانےکیلئےجامع حکمت عملی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی سےتعاون پرصوبائی حکومتوں کی تعریف کرتے ہوئے ملک بھرمیں بجلی بلوں کیلئے اسمارٹ میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرنگ نظام سےمتعلق جامع پلان پیش کرنے اور چاروں صوبوں کی ایک، ایک بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ ماڈل بنانے کی ہدایت دی۔

انھوں نے واضح کہا کہ بجلی کےبلوں میں اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں