ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کرنے کا حکم دیتے ہوئے  فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مستقبل کیلئے بجلی پیداواری منصوبوں ارر بجلی شعبے بالخصوص ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی نرخ مزید کم کرنے اور مستقبل میں پیداواری منصوبوں میں لائحہ پرعمل تیزکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے اور بجلی پیداوارکے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی کےمنصوبوں پرپیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا،جس پر ان کا کہنا تھا کہ پن بجلی منصوبےکم لاگت کےایسےذرائع ہیں جن سےماحول دوست،سستی بجلی فراہم ہوگی، بجلی کی موجودہ استعدادکوبھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھرمیں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سےبجلی پیدا کی جا رہی ہے، پاکستان خوش قسمت ہےملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔

زیادہ ایندھن سے کم بجلی بنانے والے غیر مؤثر بجلی گھروں کو ختم کرنے سے متعلق پیشرفت پر آگاہی دی گئی۔

جس پر شہباز شریف نے زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراًبند کرتے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بجلی گھروں کی بندش سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت اور صارف کیلئے لاگت بھی کم ہوگی۔

وزیراعظم نے بجلی شعبے کی اصلاحات میں دانستہ رکاوٹ پیداکرنےوالےافسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی ترسیل نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور کم لاگت بجلی کے انتخاب و ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر جلد عمل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے تمام تر اقدامات معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں