اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی تعمیر و ترقی کے لئے اسلام آباد میں آج حکمران جماعت کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی ،اشرف قریشی بھی موجود تھے۔