جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے جاری گندم پر سندھ حکومت کی غلط بیانی بے نقاب کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر جاری گندم پر سندھ حکومت کی غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز میں سندھ حکومت نےگندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سےکم نکلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کا احوال سامنے آگیا، اجلاس میں وفاقی وزرا، صوبوں کےچیف سیکریٹریز،گورنراسٹیٹ بینک اور تاجروں نے شرکت کی۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےچیف سیکریٹری سندھ کےاعدادوشمارغلط ثابت کرکےشرمندہ کردیا اور سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جاری گندم پر غلط بیانی پکڑی گئی، سندھ حکومت نے بتایا تھا وہ روز 8 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرتی ہے جبکہ چیف سیکریٹری نے آج بھی8 ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ خوراک سندھ کا ڈیٹا سامنے رکھ کر غلط بیانی بے نقاب کردی، دستاویز کے مطابق سندھ کے بتائے گئے اعداد و شمار دعوے سے کہیں کم نکلے، سندھ حکومت نےگندم8ہزار میٹرک ٹن بتائی جبکہ جاری گندم 1تہائی سےکم نکلی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں