اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر ضروری مدد اور تعاون فراہمی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں میں کہا کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستانی سفیرکو تمام ترضروری مدداورتعاون فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس پاکستانی سفارت خانے سےرابطے میں ہے اور صورتحال پرمسلسل نظر رکھے ہوئےہیں۔
یاد رہے کرغزستان کےدارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے ہوئے ، جس میں پاکستانی طلبا بھی زد میں آئے۔
پاکستانی طلبہ نے بتایا تھا کہ پاکستانی ہاسٹلز پرحملےمیں متعدد طلبا زخمی ہوئے، بلوائی بہت بڑی تعدادمیں تھے،ہاسٹلزمیں توڑپھوڑ کی۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ کل عرب ممالک کےطلبہ سےمقامی لوگوں کاجھگڑاہواتھا تاہم حملوں کےبعدکرغیزستان کی فوج ہوسٹلزکےباہرپہنچناشروع ہوگئے ہیں۔
بعد ازاں کرغیزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے سوشل میڈیاپرپیغام میں ہدایت کی تھی کہ حالات معمول پر آنے تک بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سےرابطے میں ہیں اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔