اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں15 ماہ بعد پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو قومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں15 ماہ بعد پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم نے پولیوخاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر کو قومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان میں15 مہینے بعد پولیوکیس رپورٹ ہوا تھا پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے شمالی وزیرستان سےپولیو کیس کی تصدیق کی تھی۔
خیبر پختونخوا سے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندہی کی گئی تھی اور وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پرمہمات چلائی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ والدین ہرمہم میں بچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےضرور پلوائیں۔
یاد رہے سال دوہزار اکیس جنوری میں قلعہ عبداللہ بلوچستان سے کیس رپورٹ ہوا تھا۔