اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

"سیو افغان لائیوز”کا ہیش ٹیگ کیوں متعارف کرایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی انہوں نے ” سیو افغان لائیوز” کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے “افغانوں کی زندگیاں بچاؤ” مہم کی تصویر شیئر کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کے لیے فوری امداد کی اپیل

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی
وزیراعظم نے’سیو افغان لائیوز’کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مسلسل عالمی برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے،افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کےاصولوں کے مطابق فرض ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ہے پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگر عالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں