ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی بنادی ، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کیجانب سےادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سےکمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرےگی، کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں