منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا کے قلمدان کو تبدیل کیا تھا، شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ اعظم خان سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا۔

اسی طرح آج ہی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا جبکہ سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نارکوٹس کنٹرول کے وزیر بنادئیے گئے، وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں